11 اگست 2013 - 19:30
مسجد الاقصي پر حملہ

انتہا پسند صہیونيوں کے ايک گروپ نے مسجد الاقصي پر حملہ کرکے اس مقدس مقام کي بے حرمتي کي ہے.

ابنا: فلسطيني ذرائع کے مطابق صہیونيوں کا ايک گروپ  جسے اسرائيلي پوليس کي حمايت حاصل تھي اتوار کے روز باب المغاربہ سے مسجد الاقصي ميں در آيا جس پر فلسطينيوں نے شديد غم غصے کا اظہار کيا ہے-اس موقع پر اسرائيلي پوليس نے مسجد الاقصي کے صحن ميں درس ميں مصروف طلبا  اور نمازيوں کي تلاشي بھي لي اور ان سے پوچھ گچھ کرتے رہے-جہاد اسلامي فلسطين نے اسرائيل کے اس اقدام پر شديد ردعمل ظاہر کرتے ہوئے فلسطيني عوام سے اپيل کي ہے کہ وہ مسجد الاقصي ميں جمع ہوکر اسرائيل کے نسل پرستانہ اقدامات کے خلاف احتجاج کريں-

.......

/169